انقرہ،30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترک حکومت کے ایک سینیئر اہلکار نے واضح کیا ہے کہ اگر شمالی شام کی YPGنامی عسکری تنظیم کے کرد جنگجو اسلامک اسٹیٹ کے مرکز الرقہ کی بازیابی کا مشن شروع کرتے ہیں تو یہ شام میں ایک نئے نسلی تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔ انقرہ حکومت نے کہا ہے کہ شام میں مزید پیچیدگیوں سے اجتناب کے لیے ضروری ہے کہ امریکی حمایت یافتہ ایسے کرد جنگجو اس عسکری مہم سے دور رہیں۔ اس ترک اہلکار کے مطابق ابھی تک YPGکے کرد فائٹرز ترک سرحد کے قریب واقع شامی شہر مَنبِج سے پوری طرح پیچھے نہیں ہٹے۔